اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج پیر کے روز شروع ہوگا۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے چار تاریخ تک ہوگی جبکہ اپیلیں اگلے ماہ کی پانچ اور چھ تاریخ کو جمع کرائی جاسکیں گی۔ یہ اپیلیں سات سے نو تاریخ تک نمٹائی جائیں گی۔امیدوار اگلے ماہ کی دس تاریخ کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست ان کے انتخابی نشان کی الائٹمنٹ کے ساتھ اگلے دن جاری کی جائے گی۔اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اگلے ماہ کی تیس تاریخ کو ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان تین دسمبر کو کیا جائے گا۔
بلدیاتی انتخابات: اسلام آبا د میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج شروع ہوگا
Oct 26, 2015