کمالیہ (نامہ نگار) قائداعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی چوہدری الٰہی بخش گجر انتقال کر گئے، صدر پاکستان نے ٹیلی فون کر کے اظہار افسوس کیا۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگی رہنما چوہدری الٰہی بخش گجر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے منسلک افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ متوفی تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔ انہوں نے تحریک پاکستان کے دوران قائدا عظم کو کیک کی شکل میں پاکستان کا نقشہ بنا کر پیش کیا تھا۔ صدر ممنون حسین نے ٹیلی فون پر ان کے بڑے صاحبزادے چوہدری سلیم الٰہی گجر سے اظہار افسوس کیا ہے۔
کمالیہ: قائداعظم کے قریبی ساتھی چودھری الٰہی بخش 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے صدر ممنون حسین کا بیٹے سے اظہار افسوس
Oct 26, 2015