کراچی (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے کے ہاتھوں کراچی میں منی چینجر کے دفتر سے گرفتاردو ملزموں میں سے ایک حوالہ ہنڈی کیس کا اہم کردار نکلا جوکروڑوں مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی‘ غیرقانونی طورپر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہے۔ ملزم کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ مختلف امپورٹرز کے ساتھ مل کر حوالہ ہنڈی کا کام کررہا تھا۔ تحقیقات میں تو ملزم کے کئی بینک اکائونٹس کا انکشاف ہوا اور ان میں سے ایک بینک اکائونٹ ایسا بھی نکلا جس سے ایک ماہ کے دوران 40 کروڑ روپے حوالہ کئے گئے جبکہ جعلی انوائسنگ کے ذریعے لاکھوں ڈالر ماہانہ بیرون ملک بھی بھیجے جا رہے تھے۔ ملزم کے پاس سے قبضے میں لئے گئے لیپ ٹاپ سے بھی ایک درجن سے زائد امپورٹرز کے بینک اکائونٹس کی فہرست بھی ملی۔