بھارت سے گورنر ہائوس کو دھمکی، پولیس کے غیر قانونی ٹیلیفون ایکس چینجز پر چھاپے، 5 گرفتار

کراچی(اے این این) دہلی سے دو روز قبل ٹیلیفون پر گورنر ہائوس سندھ کو ٹیلی فون پر بم رکھے جانے کی اطلاع ملی تھی جسے بعد میں سازش قرار دیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے اس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس ضمن میں سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹیلیفون ایکسچینجز پر چھاپے مار کر 5 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کی سربراہی میں ٹیم آج گورنر ہائوس جائے گی اور بھارت سے آنے والی ٹیلیفون کال اور اس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...