مودی کے صوبے گجرات میں پٹیل برادری کے سینکڑوں افراد کا پھر احتجاج ہندو مذہب چھوڑنے کی دھمکی

Oct 26, 2015

احمد آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر سورت میں سینکڑوں پٹیل برادری کے افراد نے ملازمتوں اور داخلوں میں کوٹہ رکھے جانے کیلئے پھر مظاہرہ کیا اور ہائی وے بلاک کردی جس سے سورت سے کئی شہروں کو جانے والی سڑکوں پر ٹریفک جام رہا۔ اکھل بھارتیہ پٹی دار سنیا کے رہنما راجو بودرا نے بتایا کہ احتجاج میں سورت سے ملحقہ گاؤں ’’پسودارا‘‘ کے 500 خاندانوں نے حصہ لیا، یہ ہمارا علامتی احتجاج ہے، اگر حکومت نے آئین میں ہمارا کوٹہ مختص نہ کیا تو ہم سب ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام اور دیگر مذاہب اختیار کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی مذہبی تنظیموں کے عہدیداروں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں