بھارتی جارحیت کیخلاف نیویارک میں کشمیریوں کا ملین مارچ‘ لندن ہائی کمشن کے سامنے مظاہرہ

Oct 26, 2015

نیویارک/ لندن (طیبہ ضیا سے+ نوائے وقت رپورٹ) بھارتی جارحیت کیخلاف نیویارک کے مرکزی علاقے میں قائم بھارتی سفارتخانے کے سامنے پاکستانیوں اور کشمیریوں نے ملین مارچ کیا جبکہ لندن میں کشمیر کی سیاسی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے زیراہتمام بھارتی ہائی کمشن کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ نیویارک سے طیبہ ضیا کے مطابق کشمیریوں کے ملین مارچ میں سینکڑوں کے حساب سے خواتین اور بچے شامل تھے۔ انہوں نے مختلف بینر اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی فوج کشمیر سے نکلے، کشمیریوں پر مظالم بند کئے جائیں، جاگو جاگو یو این او جاگو، بھارتی غنڈہ گردی نامنظور کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ اس موقع پر پاکستانی پرچم بھی لہرا رہے تھے۔ مظاہرین کا جوش و جذبہ قابل دید تھا اور بھارتیوں کو للکارا جارہا تھا اور غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا تھا۔ نیویارک کی معروف سڑکوں پر مارچ کیا گیا جس کی قیادت آزاد کشمیر کے سابق صدر بیرسٹر سلطان نے کی۔ نےوےار ک مےں اقوام متحدہ کے باہر کشمےرےوں نے حق خودارادےت کےلئے لانگ مارچ کےا اوربھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ بھارتی مشن برائے اقوام متحدہ کے سامنے کشمےرےوں نے حق خود ارادےت کےلئے اقوام متحدہ کے دفتر تک لانگ مارچ کےا۔ لانگ مارچ کے شرکاءنے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کےا مسئلہ کشمےر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کےا جائے۔ عالمی برادری کشمےر مےں بھارتی جارحےت کو روکنے کےلئے کردار ادا کرے۔ لانگ مارچ کے شرکاءنے اپنے ہاتھوں مےں بےنرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمےر کے حق مےں نعرے درج تھے۔اے این این کے مطابق یوم سیاہ کے سلسلے میں بھارتی ہائی کمشن کے باہر کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرے میں برطانیہ بھر سے کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کہا مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاﺅنی میں بدل دیا گیا ہے جہاں انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔ مظاہرین نے بھارتی فوج کے قبضے کے خلاف نعرے بازی کی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق کشمیریوں نے لندن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کیخلاف احتجاج کیا۔ کشمیری مظاہرین نے بھارتی قبضے کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، نعرے بلند کر رہے تھے۔ بھارتی ہائی کمشن کے سامنے احتجاج 15 تنظیموں نے کیا۔ مظاہرین نے کہا مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاﺅنی میں بدل دیا گیا ہے جہاں انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں۔ مظاہرین بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کیخلاف بھی سراپا احتجاج بن گئے اور مودی مردہ باد، بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے۔
کشمیری/ مظاہرے

مزیدخبریں