قائد اعظم کرکٹ ٹرافی 2015-16ءکا آغازآج ہو گا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی 2015-16ءکا آغاز (آج) پیر سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہو گا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 16 ٹاپ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 سے 7 جنوری 2016ءکو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں شریک سولہ ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں گروپس میں چار ریجنل اور چار ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو رکھا گیا ہے اور ہر گروپ سے چار، چار ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کریں گی اور اس مرحلے میں دونوں ٹاپ ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیں گی۔جن کے درمیان فائنل 3 سے 7 جنوری تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں اسلام آباد، پشاور، حیدرآباد، لاہور بی، یو بی ایل، ایس این جی پی ایل، پورٹ قاسم اور ایس ایس جی سی جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹ، لاہور وائٹ، راولپنڈی، فاٹا، واپڈا، این بی پی، کے آر ایل اور ایچ بی ایل شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن