اسرأیل کی جاراحیت جاری لڑکی سمیت 2 شہید: فلسطینیوں کو اسرا ٔیلی مظالم سے بچانے کی ضرورت ہے

ریاض + غزہ (آن لائن + اے پی پی + اے ایف پی) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے سعودی فرمانروا، اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ سے الگ الگ ملاقات کیں۔ سعودی فرمانروا سے بات چیت کے دوران امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر جلد مذاکرات کی امید ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا کہ مذاکرات میں ایران اور صدر بشارالاسد بھی شریک ہوں گے۔ اس سے قبل جان کیری کے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے استقبال کیا۔ ایئرپورٹ کے لاؤنج میں جان کیری نے شہزادہ محمد بن نائف اور عادل الجبیر سے مختصر ملاقات کی۔ سعودی عرب خطے میں شامی صدر بشار الاسد کا سب سے بڑا مخالف ہے۔ اس سے قبل جان کیری نے عمان میں اردن کے بادشاہ عبد اللہ اور فلسطینی صدر محمود عباس سے الگ الگ ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے جان کیری کے سامنے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت کا معاملہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں کا خون بہانے سے روکے۔ ادھر بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے 17 سالہ لڑکی دانیا ارشد کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ حملہ آور فرار دیگر نوجوان کو بھی مار ڈالا۔ بہانہ بتایا اس نے یہودی پر فخر سے حملہ کیا تھا‘ ادھر اسرائیل اور فلسطین میں مذاکرات شروع کرانے کیلئے تل ابیب میں ریلی نکالی گئی۔ ہزاروں اسرائیلیوں نے شرکت کی اور توبہ کے علاقے میں نسلی نعرے لکھ کر فلسطینی شہری کی گاڑی جلا دی گئی۔ نیتن یاہو نے کہا مسجد اقصیٰ کے حوالے سے ’’سٹیٹس کو‘‘ برقرار رہے گا۔ سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے دارلحکومت ریاض میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ واشنگٹن کے مطابق ایک امریکی سفارتکار نے کہاہے کہ امریکہ فلسطینی عوام کی قابض اسرائیل کے خلاف 'بغاوت' سے ناراض ہو کر فلسطینی اتھارٹی کی مالی امداد میں کٹوتی کر رہا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے حوالے سے نیوز ویب سائٹ المانیٹر نے بتایا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ غرب اردن اور غزہ کے لئے امریکی امداد کو سال 2016ء کے لئے 370 ملین ڈالر سے کم کرکے 290 ملین ڈالر کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن