اپنے جاری بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے زلزلے سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات یہ بات ثابت کرتی ہیں کہ انسان جتنی بھی ترقی کرلے لیکن وہ قدرت کے سامنے بے بس ہے۔ آصف زرداری نے غمزدہ خاندانوں سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے جبکہ امید ظاہر کی ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوں گی لیکن وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ریسکیو آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے۔ سابق صدر نے پیپلزپارٹی کے کارکنان کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے متاثرہ بھائیوں کی امداد کےلئے آگے آئیں اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔