آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں کور کمانڈر پشاور نے انہیں امدادی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ آرمی چیف کو بتایا گیا کہ کوئیک رسپانس فورس مالاکنڈ، دیر، چترال، باجوڑ میں امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی قراقرم ہائی وے پر بھی ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔جنرل راحیل شریف نے امدادی آرمی چیف نے ہدایت کی ہے کہ دوردراز علاقے میں ہر خاندان اور ہر شخص تک پہنچا جائے، تمام وسائل بروئے کار لاکر راشن اور خیموں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ متاثرہ دور دراز علاقوں کے ایک ایک انچ تک پہنچا جائے ، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ ریسکیو کے کاموں کی نگرانی خود کریں گے۔ جہاں بھی نقصان کی اطلاع ملے بغیر اجازت لئے فوری طور پر پہنچا جائے پاک فوج کے جوان دوردراز علاقوں میں پہنچ کر متاثرین کی مدد کریں۔