ڈےلی وےجز اساتذہ کا اےف ڈی اے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد(نامہ نگار) ڈےلی وےجز اساتذہ نے چار ماہ سے ڈےلی وےجز اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادائےگی اور رےگولر پوسٹےں دستےاب ہونے کے باوجود عدم تعےناتی کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کےا، اساتذہ کا موقف تھا کہ چار ماہ سے اساتذہ کو تنخواہےں نہےں دی گئےں اور اب کتوٹی کر کے تنخواہےں ادا کی جا رہی ہےں جسے کسی صورت تسلےم نہےں کرتے،294پوسٹےں اساتذہ کےلئے دستےاب ہےں لےکن جوائننگ نہےں دی جا رہی، اس دوران پولےس نے کچھ اساتذہ کو گرفتار کر لےا بعد ازاں جماعت اسلامی کے رہنما تھانے پہنچ گئے جسکے بعد اساتذہ کو رہا کےا گےا، ملازمےن نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دےا ہے، فےڈرل گورنمنٹ کالج ٹےچر اےسوسی اےشن کے صدر ملک امےر خان نے اساتذہ کی گرفتارےوں کی مذمت کرتے ہوئے وزےر داخلہ سے مطالبہ کےا ہے کہ جائز مطالبات کےلئے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولےس کو تشدد کرنے سے روکا جائے۔

ای پیپر دی نیشن