ایف بی آر میں گریڈ 21 سے 19 تک 26 افسروں کے تبادلے

Oct 26, 2016

لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے کسٹمز کے اعلیٰ افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں گریڈ 21 سے 19 کے 26 افسران کو نئی تعیناتیاں سونپ دی گئی ہیں گریڈ 20 کے 3 افسران گریڈ 21 کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے محمد ابراہیم ویگھیو کو ڈائریکٹر جنرل آئی او سی او (کسٹم) کراچی منظور حسین میمن ڈائریکٹر جنرل ریفارمز اینڈ آٹو میشن)کسٹم کراچی، ڈاکٹر جواد اویس آغا کو ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ کسٹم کراچی تعینات کر دیا گیا ہے گریڈ 20 کے 9 افسران کی نئی تعیناتی کی گئی ہے زیب حئی اظہر کو ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس لاہور جبکہ دیگر کو کراچی اور کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے گریڈ 19 کے 14 افسران کو گریڈ 20 کی آسامیوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ رباب سکندر کو ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس فیصل آباد، صائمہ شہزاد کو ٹریننگ اینڈ ریسرچ کسٹمز لاہور اور دیگر کو اسلام آباد کراچی اور کوئٹہ تعینات کیا گیا۔ 

مزیدخبریں