کینیا : الشباب کا گیسٹ ہائوس پر دستی بموں سے حملہ،12 افراد ہلاک

نیروبی( این این آئی+ رائٹرز+ صباح نیوز)کینیا کے شمال مغربی علاقے میں ایک دہشت گرد حملے میں 12افراد ہلاک ہو گئے ،حکام کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں حملہ ہوا وہ صومالیہ کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ مدیرا کاونٹی کے کمانڈر جاب بورونجو نے کہا کہ صومالیہ میں سرگرم عسکریت پسند گروپ الشباب کے جنگجوئوں نے مدیرا کاونٹی میں واقع ایک گیسٹ ہاوس پر دستی بموں سے حملہ کیا نشانہ غیر مسلم تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صحیح بات ہے کہ حملہ ہوا ہے ۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ الشباب نے دوسری کارروائی میں انٹیلی جنس افسر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تیسرے واقعہ میں صومالیہ کے قریبی قصبے بیلروائن میں فوجی بیس پر خودکش ٹرک بم حملہ کیا گیا۔ ہلاکتوں سے متعلق اعداد و شمار جاری نہیں کئے گئے۔ ترجمان ابوقصاب نے ذمہ داری قبول کر لی۔ 24 گھنٹے میں 3 حملے کئے گئے ہیں۔ قصاب نے کہا گیسٹ ہائوس پر حملے میں 15مارے گئے۔ شورش زدہ صومالیہ کی حکومت کی مدد کے لئے کینیا کے فوجی دستوں کی تعیناتی کے خلاف الشباب کینیا پر بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن