مظفرگڑھ(نامہ نگار)گورنر پنجاب کی مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کے بعد واپسی کے موقع پر ایک بزرگ خاتون گورنرکی گاڑی کے آگے آگئی اور پولیس کے خلاف احتجاج کیا ۔خانیوال کی رہائشی اختری بیگم زوجہ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ اس کی خانیوال میں زمین ہے جس پر اس کے بھائیوں اور بھابھیوں نے قبضہ کررکھاہے اور انھوں نے2روز قبل جھنگ موڑ پراسے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اس نے مظفرگڑھ پولیس سے کاروائی کے لیے رجوع کیا تو پولیس نے اس کا مقدمہ درج نہ کیا ۔واقعہ کے موقع پر ڈی پی اوملک اویس احمدخود پہنچ گئے اور خاتون کامسئلہ خود سنا اور اسکے حل کی یقین دھانی کرائی جس پر خاتون گورنر پنجاب کی گاڑی کے سامنے سے ہٹ گئی ۔
”مجھے انصاف دلائیں“ خاتون گورنر کی گاڑی کے آگے آ گئی‘ پولیس کیخلاف احتجاج
Oct 26, 2016