اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی بلوچستان میں قواعد و ضوابط کے خلاف 94تقرریوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری قانون صوبائی، سیکرٹری سروسز اینڈ پروونشل ایڈمنسٹریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ دوسرے کیس میں محکمہ پلاننگ اینڈ اکنامکس بلوچستان میں 10تقرریاں کی گئیں جس کے خلاف محکمہ کے دوسرے ملازمین نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی اس حوالے سے بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرل امان اللہ کنرانی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام تقرریاں قواعد و ضوابط اور میرٹ کے مطابق ہیں جس پرعدالت درخواست نمٹا دی۔
توہین عدالت کیس‘ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تقرریوں کیخلاف متعلقہ حکام کو نوٹس
Oct 26, 2016