ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولیات کی فراہمی درخواست پر سماعت 29اکتوبر تک ملتوی

Oct 26, 2016

کراچی (صباح نیوز)کراچی کی احتساب عدالت نے تمام طبی اداروں کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت 29اکتوبر تک ملتوی کردی۔
منگل کو کراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے د رخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے ہائیڈروتھراپی اور سرجری سے متعلق طبی اداروں سے رپورٹس طلب کی تھیں،تاہم تمام طبی اداروں کی جانب سے جواب نہ آنے پر سماعت ملتوی کی گئی۔درخواستوں کی آئندہ سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی، جس میں میڈیکل بورڈ بھی رپورٹ پیش کرے گا،ڈاکٹر عاصم نے کمر کے آپریشن اور ہائیڈروتھراپی کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں