تہران (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ بعض بڑی طاقتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی کھیل بنا رکھا ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کے دوام کی اصل وجہ یہ ہے کہ مغربی ممالک اس مشکل کو حل کرنا ہی نہیں چاہتے حالانکہ دہشت گردی سے خود ان کا دامن بھی محفوظ نہیں۔ بعض بڑی طاقتیں اپنے ناجائز مفادات پورے کرنے کیلئے دہشت گردی کو بطور ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہیں یہی وجہ ہے انہوں نے اس کے سدباب کے لیے کوئی ٹھوس قدم آج تک نہیں اٹھایا ہے۔مغربی ممالک اس مشکل کو حل کرنا ہی نہیں چاہتے۔