نیو یارک (آن لائن) اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے قائم مقام مندوب سعد السعد نے کہا ہے کہ ایران یمن، شام اور لبنان سمیت کئی دوسرے ملکوں میں دہشت گرد تنظیموں کی مادی اور معنوی مدد کر رہا ہے۔ العربیہ ٹی وی چینل کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب سعد السعد نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لبنان، شام اور یمن میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے میں ایرانی کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حوثی ملیشیا کی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات کریگا۔
ایران دہشت گردوں کو اسلحہ اور رقوم مہیا کر رہا ہے: سعودی عرب
Oct 26, 2016