ہائیکورٹ نے سود لینے والے کی ضمانت منسوخ کر دی، فرار کی کوشش مدعیوں نے ملزم کی پٹائی کر دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں سے سود لینے کے الزام میں گرفتار شخص کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ فیصلے کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تو مدعیوں نے اس کی پٹائی کر ڈالی اور ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ مدعی مقدمہ نوراللہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عرفان بٹ سودی کاروبار کرتا ہے۔ ملزم نے اسے دس لاکھ روپے قرض دیا وہ سود کے نام پر اس سے اب تک پونے دو کروڑ روپے کی رقم بطور سود وصول کر چکا ہے جبکہ اصل رقم ابھی باقی ہے۔ ملزم نے عدالت کو بتایا کہ اس نے مدعی سے کاروباری رقم وصول کرنی ہے لہذا ضمانت منظور کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن