ثناء اللہ زہری کو فون مشکل میں بلوچ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں:شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے وزیر اعلی ثناء اللہ زہری کو ٹیلی فون کیااور کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔ وزیراعلی نے جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا-وزیر اعلی نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورہماری تمام ترہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ سانحہ نے ہر آنکھ کو اشکبار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا انجام قریب ہے اور ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اس کا پیچھا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔ قربانیاں دینے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ اتحاد اور اتفاق وہ قوت ہے جس سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ و قت اتحادکاہے اورکوئٹہ میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ کے بعد اختلافات کی کوئی گنجائش نہیں،پاکستان کیلئے ہم سب کو ایک ہونا ہو گا۔ وزیراعلی زیرصدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اوردکھ کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اورامن عامہ برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔انہوںنے کہا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور اہم مقامات کی سکیورٹی کومزید سخت کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، دیگر عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں اور پارکوں کی سکیورٹی پر بھرپور توجہ دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...