کراچی(مارکیٹ رپورٹر)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی بندرگاہ پر بحری جہازوں سے ایک لاکھ 38ہزار245 ٹن سامان اتارا چڑھایا گیا اس میں ایک لاکھ 20ہزار368ٹن درآمدی اور 17ہزار877 ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔ منگل کے روز کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو 40ہزار930ٹن ‘ بلک کارگو13ہزار239ٹن ‘ ڈی اے پی 10ہزار384 ٹن ‘ پام کرنل ایکسپلوئر NIL‘ پولٹری فیڈ ایک ہزار 448ٹن‘ سویا بین میل ایک ہزار775ٹن‘ بلک کارگو 13ہزار607ٹن‘ خشک کارگو 67 ہزار 776 ٹن اورمائع کارگو 52ہزار502ٹن کے علاوہ برآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو 17ہزار777ٹن‘ بلک کارگو100 ٹن اورخشک کارگو کے 17ہزار877ٹن سامان شامل تھا۔ جبکہ کراچی بندرگاہ سے 10بحری جہازوں کی آمد اور13 بحری جہازوں کی روانگی ریکارڈ کی گئی۔
کراچی بندرگاہ ‘ ایک لاکھ 38ہزارٹن سامان کی نقل وحمل
Oct 26, 2016