برمودا: برمودا کے علاقے میں سمندری طوفان کے بعد ایک مچھیرے نے غیر معمولی جسامت کا لابسٹر پکڑا ہے جس کا وزن 14 پونڈ سے کچھ زیادہ ہے۔سمندری طوفان نکول کی آمد کے بعد 115 میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلی تھی اور لہروں میں شدید تلاطم پیدا ہوا تھا جس کے بعد سمندر کی گہرائیوں میں پایا جانے والا یہ لابسٹر اوپر آگیا اور مچھیرے کے ہاتھوں پکڑا گیا۔کشتی کے کپتان نے اسے ایک عفریت قرار دیا ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا لابسٹر 1977 میں دیکھا گیا تھا جس کا وزن 44 پونڈ تھا تاہم سمندری ماہرین کے کہنے پر لابسٹر کو دوبارہ سمندر میں چھوڑدیا گیا۔
برمودا کے ساحل پر 14 پونڈ وزنی لابسٹر پکڑا گیا
Oct 26, 2016