ساہیوال(نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث شہر کی گلی محلوں میں کو ڑا کر کٹ کے انبار بیماریاں پھیلانے لگے تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے اور مارکیٹ کمیتی کی روائتی غفلت اور سستی کے باعث شہر میں بنائے جانے والے کوڑا کر کٹ کے سٹینڈ سے ٹی ایم اے کی گاڑیوں نے کوڑا کر کٹ اٹھانا بند کر دیا جس کے باعث گلی محلوں میں گندگی کوڑا کر کٹ کے انبار لگ گئے خصوصا فروٹ منڈی کے باہراور چرچ روڈ پر کوڑا کر کٹ کے بڑے بڑے ڈھیروں کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی نا ممکن ہو گئی اور شہری علاقوں میں کوڑا کر کٹکے ڈ کے باث تعفن پھیلنے لگا جا بجا گندگی اور کوڑاا کر کٹ کے ڈھیروں میں خطر ناک مو ذی جانور وں نے بسیرا کر رکھا ہے جس کے با عث شہریوں میں جلدی اور سانس کی بیماریاں پھیلنے کا لگی ہیں اور ہسپتالوں میں جلدی اور سانس کی بیماریوں کے مریضوں کا بھی اضافہ ہوگیا۔ذمہ داروںاورضلعی انتظامیہ کو بار بار شکایت کے با وجود شہر مے مختلف علاقوں میں تعفن پھیلنے لگا جس کے باعث شہریوں میں جلدی اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔ شہریوں نے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔