انسانی خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: داﺅد رضوی

Oct 26, 2016

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت رضائے مصطفے صاحبزادہ محمد داﺅد رضوی نے سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘ ان کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں‘حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی وارداتوں میں مصروف ایسے افراد کا کھوج لگا کر انہیں سرعام پھانسی دی جائے تاکہ دوسرے لوگوںکو عبرت حاصل ہوسکے۔

مزیدخبریں