حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)کسان بورڈ کی مرکزی رائس کمیٹی کے چیئرمین امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ باسمتی دھان کی قیمت 1300روپے من سے بھی نیچے گر جانے کے باوجود پاسکو سمیت کوئی حکومتی ادارہ خریداری شروع نہیں کررہا۔جس سے اس بھاری خسارہ کی وجہ سے کسانوں میں زبردست بے چینی پیداہورہی ہے۔ کاشتکاروں کے اجلاس سے خطاب نے کہا کہ باسمتی دھان ، چاول کا نرخ ہمیشہ ملکی و غیر ملکی منڈی میں نان باسمتی سے کم ازکم پچاس فیصد زیادہ ہوتا ہے لیکن حکومت اس بحران کو دور کرنے پر کوئی توجہ نہ دے رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ دھان کے موجودہ بحران کے پیش نظر باسمتی دھان کی امدادی قیمت اٹھارہ سو روپے من مقرر کرکے پاسکو، ٹی۔سی۔پی کو فوری خریداری کے لئے مارکیٹ میں لایا جائے۔