خواتین محض جنسی تسکین کا نام نہیں، ہیلری کے پاس تجربہ، تحمل ہے:بارک اوبامہ

امریکی صدر بارک اوباما نے ایک بار پھر امریکی عوام سے اپیل کی کہ وہ بھاری اکثریت کے ساتھ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو کامیاب اور ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست کا مزہ چکھائیں کیونکہ ملک وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں ریالٹی شو کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ کیلیفورنیا میں ایک استقبالیہ کے دوران اپنے خطاب میں اوباما نے کہا کہ 68سالہ ہیلری ایک قابل امیدوار ہیں جنہوں نے اپنی تیاریاں مثبت انداز میں کی ہیں۔ ان کے پاس صبروتحمل اور کام کرنے کے آداب بھی موجود ہیں لہذا یہ کہنا مناسب ہوگا کہ ہیلری، ٹرمپ سے کہیں زیادہ بہتر ہیں اور دوسری طرف ایک ایسا شخص ہے جس کے بارے میں زیادہ بولنا مناسب نہیں ہے۔ اوباما کا اشارہ ٹرمپ کی جانب تھا کیونکہ جب جب ٹرمپ نے زبان کھولی ہے آپ لوگ خود ہی سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ بڑبولا امریکی صدر کے عہدہ پر فائز ہونے کا ہرگز مستحق نہیں۔ اوباما نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خاتون اول مشیل بھی اس وقت مختلف انتخابی ریلیوں میں شرکت کررہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن