بجلی کی قیمت میں آئے روز اضافہ

Oct 26, 2017

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! دنیا بھر میں گزشتہ عرصہ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے مگر پاکستان میں آئے دن تیل مصنوعات اور اس سے ملحقہ دیگر صنعتوں کی پیداوار بالخصوص بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ ہر پندرہ دن کے بعد نئے نرخ کا اعلان کرتی ہے۔ حال ہی میں 3.90 روپے فی یونٹ کا اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا ہے۔ گھریلو صارفین پر 3 روپے فی یونٹ اضافہ کر کے 7.82 روپے فی یونٹ چارج کیا جا رہا ہے اور بجلی کے اصل بل کے ساتھ اس رقم سے زیادہ دیگر چارجز عائد کر دیئے گئے ہیں اور ہر بل پر ٹی وی فیس 35 روپے لازماً لاگو کر دی گئی ہے خواہ وہ بھی کسی مسجد ہی کا کیوں نہ ہو۔ بھلا مسجد میں بھی کوئی ٹی وی چل رہے ہیں۔ گویا پاکستان کے عوام کو دنیا کی مہنگی ترین بجلی فراہم کی جا ری ہے۔ اسے زیادتی کے سوا کیا نام دیا جائے گا۔(چوہدری تصور اقبال بھون، حافظ آباد)

مزیدخبریں