البراک کمپنی کے سنیٹری ورکروں پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ائرپورٹ پولیس نے البراک کمپنی کے سنیٹری ورکروں پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا سپروائزرانور مسیح نے پولیس کو بتایا کہ میں 13 سنیٹری ورکروں کے ساتھ صفائی کے کام میں مصروف تھا کہ سہیل نامی شخص آیا اور سنیٹری ورکروں سے الجھنے لگا اور کہا کہ لوگ صفائی کے معیار سے مطمئن نہیں ہیں اسی دوران پستول سے فائرنگ ہوئی تو سنیٹری ورکر زوہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...