ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کی ایمرجنسی میں مسیحا سوتے‘ مریض تڑپتے رہے

Oct 26, 2017

خانیوال (خبرنگار) ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں رات ڈھلتے ہی ڈیوٹی پر معمور ڈاکٹر نیند کے مزے لینے لگتے ہیں جبکہ دوردراز کے علاقوں سے ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال آنے والے مریض تڑپتے رہتے ہیں گزشتہ رات بھی ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں موجود ڈاکٹر نیند کے مزے لیتے رہے جبکہ مریضوں کے ورثاء ان کے کمرے کا بار بار چکر لگاتے رہے جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں موجود عملے نے انہیں اٹھانے نہ دیا کہ ڈاکٹر صاحب کی نیند میں خلل کے ساتھ ساتھ وہ غصہ بھی کرجائیں گے مریضوں کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ایمرجنسی وارڈ میں رات کے وقت افسران کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث ڈیوٹی پر معمور عملہ مریضوں کو اللہ کے حوالے کرکے نیند کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔ 

مزیدخبریں