اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے مزید 32ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت گوشوارے جمع کرانے کے بعد بحال کردی‘ بحال ہونے والوں میں قومی اسمبلی کے 9‘ پنجاب کے 7‘ سندھ کے3‘ خیبر پی کے کے 13اور بلوچستان اسمبلی کا ایک رکن شامل ہے۔ بدھ کو الیکشن کمشن نے 32ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن کمشن کے مطابق ارکان کی رکنیت گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی ۔ طارق فضل چوہدری‘ طلال چوہدری‘ جی جی جمال‘ فہمیدہ مرزا‘ محسن شاہ جمال رانجھا کی رکنیت بحال کی گئی۔