مشال قتل کیس: مزید 5 گواہوں کے بیان قلمبند

Oct 26, 2017

ہری پور + پشاور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) مردان یونیورسٹی میں قتل ہو نے والے صوابی کے طالبعلم مشال خان کے قتل کی سنٹرل جیل ہری پورکے کیمپ کورٹ میں سماعت ہوئی اور مزید پانچ گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے گئے۔ آئندہ سماعت کے لیے مزید گواہوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔کیس کی سماعت کے موقع پر سنٹرل جیل ہری پور کی سیکورٹی انتہائی سخت رہی۔ مقتول مشال کے والد نے وکلا کی فیس ادا کرنے کیلئے خیبر پی کے حکومت سے 15 لاکھ روپے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا وکلاء کے سفری اور دیگر اخراجات برداشت کرنے کی ہمت نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مشال خان قتل کیس میں وکلاء کے تمام اخراجات صوبائی حکومت اٹھائے گی۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے وکیل کے اخراجات کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی۔

مزیدخبریں