لکھنو(صباح نیوز)بھارت میں والدین کی موت کے نتیجے میں دو بچے محل سے سڑک پر آ گئے۔ لکھنو شہر میں اندرانگر شالیمار چوک سے تعلق رکھنے والے بھارتی آرمی آفیسر کے دو بچے انجنا اور ارون والدین کی موت کے بعد بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آج سے 12 سال قبل 2004میں بھارتی آرمی آفیسر اور ان کی اہلیہ کی ایک کار حادثے کے دوران موت واقع ہوگئی تھی۔