جوگر پہنے 60 سے زائد ایم این ایز سیٹی بجنے کا انتظار کررہے ہیں: شیخ رشید

ملتان (خبرنگار) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے محاذ آرائی سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیاہے،60سے زائد ایم این اے سیٹی کے منتظر ہیں،حدیبیہ کرائم کی ماں اور ایل این جی کرائم کی نامی ہے، موجودہ حکمران پیسوں کیلئے جیتے ہیں مرنے کے بعدبھی انکے کفن کو جیبیں لگی ہوں گے جن میں چیک بکیں ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی اور عوامی تحریک کے ڈاکٹر زبیر خان کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب اور قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید نے کہاکہ سپریم کورٹ سے استدعاہے کہ حدیبیہ کیس کی سماعت جلد کرے،شریف خاندان نے چالیس سال میں متبادل قیادت پیدا نہیں ہونے دی۔ آج مظفر گڑھ میں جلسہ ہوگا جس میں اہم باتیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑوں گا،عمران خان مقدمے میں بری ہوں گے، حلقہ بندی کے بغیر الیکشن نہیںہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے محاذ آرائی سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیاہے،60سے زائد ایم این ایز سیٹی کا انتظار کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے جتنی تباہی دیکھی ہے اس ساری تباہی کی موجب مریم نواز ہیں، حدیبیہ کرائم کی ماں اور ایل این جی کرائم کی نانی ہے جس دن یہ کیس لگا سیاسی پارٹیوں میں زلزلہ آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کیسز لگ گیا تو شریف خاندان کے بچنے کی کوئی امید نہیں ہے اور مسلم لیگ (ن) کو شاہد خاقان عباسی لیڈ کریں گے۔
شیخ رشید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...