اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ خواجہ آصف آج قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے خارجہ امور کو ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی ایشیا کیلئے نئی پالیسی، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی تفصیلات اور امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی شرکاء اجلاس کے سوالات کا جواب دیں گے۔ مجلس قائمہ کا اجلاس 23اکتوبر کو ہونا تھا تاہم وزیر خارجہ کی مصروفیات اور امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے پیش اجلاس کی نئی تاریخ مقرر کی گئی۔