آزادی ریفرنڈم معطل، کرد حکومت کا عراق سے مذاکرات کا مطالبہ

بغداد(آن لائن)العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق کے شمالی صوبہ کردستان کی حکومت نے ایک بیان میں صوبائی خود مختاری کے حوالے سے منعقدہ ریفرنڈم کے نتائج معطل کرتے ہوئے بغداد سے لڑائی کے بجائے مذاکرات کی راہ اپنانے پر زور دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کرد حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان جو کہ سابقہ موقف سے مختلف ہے، میں کہا گیا ہے کہ اربیل اور بغداد لڑائی کے بجائے فائر بندی کریں۔ کرد فوج پیشمرگہ اور عراق کی وفاقی سکیورٹی فورسز کے درمیان جاری تمام فوجی کارروائیاں روک دی جائیں۔ ستمبر کے آخر میں ہونے والے آزادی ریفرنڈم کے نتائج معطل کرنے کے بعد عراقی دستور کی روشنی میں صوبائی اور وفاقی حکومتیں آپس میں بات چیت کا آغاز کریں۔قبل ازیں منگل کو کرد پارلیمان نے پارلیمانی انتخابات آٹھ ماہ کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ انتخابات آئندہ ماہ ہونا تھے۔کردستان کے الیکشن کمشن نے بھی امیدواروں کی عدم موجودگی اور انتخابات کی تیاری نہ ہونے کا جواز فراہم کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی اور صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عراق/کردستان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...