اسلام آباد: ملزموں کو کرنٹ لگانے کا واقعہ‘ وزارت داخلہ نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد(آن لائن)سی آئی اے اسلام آباد میں بجلی کے کرنٹ کے ذریعے ملزموں پر پولیس تشددکرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق شیر خان ولد اللہ دتہ کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ حکام اور وزارت داخلہ کو لکھی گئی درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سی آئی اے میں بجلی کا کرنٹ لگا کر شہریوں پر تشدد کی داستانیں رقم کی جارہی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے انکشاف پر حیرت کا اظہارکیا ہے اوراس حوالے سے وفاقی پولیس سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق شیر خان ولد اللہ دتہ کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ حکام اور وزارت داخلہ کو لکھی گئی درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سی آئی اے میں بجلی کا کرنٹ لگا کر شہریوں پر تشدد کی داستانیں رقم کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے کوئی سانحہ بھی پیش آسکتا ہے جس پر وزارت داخلہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث افراد بارے پولیس کے تفتیش کے دائرہ کار پر مبنی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
ملزمان کرنٹ

a

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...