لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مخالفین اقتدار کی بھوک سے بےتاب جمہوری نظام پر حملہ آور ہیں لیکن اگر جھگڑا ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،مسلم لیگ (ن) مکمل آئینی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔انہوںنے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا نواز شریف چار برس سے نفرت انگیز مہم ،سازشوں اور غیر منصفانہ اقدامات کو تحمل اور تدبرسے سہہ رہے ہیں لیکن جھگڑا ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔نواز شریف محاذآرائی چاہتے ہیں کا تاثر زہریلا پروپیگنڈا ہے۔نواز شریف صابرو شاکرشخصیت ہیں ،انہیں سنگل آ¶ٹ کرنے کی سازش ملک کےلئے خطرناک ہے۔ مسلم لیگ (ن) مکمل آئینی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور قائدِ مسلم لیگ (ن) نے کسی ادارے سے محاذ آرائی کی اور نہ کوئی ارادہ ہے ۔ مگر افسوس مخالفین اقتدار کی بھوک سے بےتاب جمہوری نظام پر حملہ آور ہیں ۔ انہوں نے کہا سب کو محاذ آرائی اورانتقام سے گریز کرنا ہو گا۔سازشیں اور جھوٹ ناکام ہونگے،اشتعال دلانے والے منہ کی کھائیں گے۔ تحمل اور تدبر سے قدم اٹھاتے رہیں گے،مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور رہے گی ۔
اقتدار کی بھوک سے بیتاب مخالفین جمہوری نظام پر حملہ آور ہیں : سعدرفیق
Oct 26, 2017