سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد، 14 افغان تارکین جرمنی سے بیدخل

برلن (اے ایف پی) جرمن حکام نے سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہونے پر 14 افغان تارکین کو ملک بدر کر دیا ہے۔ اس واقعہ کے خلاف ایک مظاہرہ بھی ہوا تاہم شرکاءکی تعداد کم تھی۔ ان کا موقف تھا ہمارے ملک میں شورش ہے۔ واپس جا کر کیا کریں گے۔ جمہوریہ چیک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ان پناہ گزینوں کو کابل ائر پورٹ پر پہنچا دیا گیا۔ ترجمان نے وزارت داخلہ کے مطابق تمام افراد کریمنل ریکارڈ رکھتے ہیں۔
یہ فراڈ، بچوں سے زیادتی، چوری اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ان کی بیدخلی روکنے کے لیے احتجاج بھی ہوا تھا افغان حکومت نے ردعمل نہیں دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...