نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھاری نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام نے دعویٰ کیا ہے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے گرفتار بیٹے شاہد یوسف نے مقبوضہ کشمیر میں گڑ بڑ پھیلانے کیلئے فنڈز وصولی کا اعتراف کرلیا ہے۔ عدالت میں پیشی کے بعد ان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔ مزید تفتیش کی جائے گی۔ ترجمان نے الزام لگایا اس نے اوورسیز حزب المجاہدین کے ارکان کے نام بھی بتائے ۔جو فنڈز دیتے تھے۔ انٹرنیشنل وائر ٹرانسفر کمپنی کے اعجاز احمد بھٹ سے رقم وصول کی جو 45 لاکھ ہے پاکستان سے حوالہ کے ذریعے پیسہ آنے کا 2011ءمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔