ایسا قانون بنائیں گے کوئی کسی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی جرا¿ت نہ کرے: نوازشریف

طائف (ممتاز احمد بڈانی) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔ آنے والے وقت میں ہم ایسا قانون بنائیں گے کہ کسی کے مینڈیٹ پر کوئی ڈاکہ ڈالنے کی جرا¿ت نہیں کرے گا۔ نوجوان کارکن ہی ہمارا سرمایہ ہیں۔ ارض مقدس میں رہنے والے پاکستانی ملکی ترقی کیلئے دعا کریں۔
ارض مقدس میں رہنے والے پاکستانی حرمین شریفین میں ہمیشہ ملکی ترقی و کامرانی کیلئے دعا کریں اور اللہ پاک پاکستان کو ہمیشہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ہی بھاری اکثریت سے جیتے گی اور اقتدار میں آئے گی۔ یہ بات انہوں نے جدہ شریف پیلس میں طائف اور جدہ کے کارکنوں سے ایک ملاقات کے دوران نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مزید انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہم ایسا قانون بنائیں گے کہ کسی کے مینڈیٹ پر کوئی ڈاکہ ڈالنے کی جرا¿ت نہیں کرے گا۔ نوجوان کارکن ہی ہمارا سرمایہ ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر مرزا الطاف حسین‘ ممتاز احمد بڈانی‘ راجہ ظفر اقبال اور محمد حنیف خان موجود تھے۔ راجہ ظفر اقبال کی ٹانگ ٹوٹنے کی وجہ پوچھی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...