اسلام محض عبادات کی ادائیگی کا نام نہیں مکمل ضابطہ اخلاق ہے،معصوم یاسین زئی

Oct 26, 2017

اسلام آباد( نا مہ نگار)نمل کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے زیر اہتمام تیسری دو روزہ بین الاقومی کانفرنس بعنوان "عصر حاضر میں خواتین کو درپیش مسائل اور اسلامی تناظر میں اُن کا حل" کا آغاز ہو گیا ہے،مہمان خصوصی ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یاسین زئی تھے جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر محمد ابراہیم ،مقامی و بین الاقوامی (ملائیشیا،انڈیا، قطر اور امریکہ) سکالرز، ڈینز ،صدور شعبہ اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر معصوم یاسین زائی نے کہا کہ اسلام محض عبادات کی ادائیگی کا نام نہیں بلکہ اسلام مکمل ضابطہ اخلاق ہے، اسلام نے عورت کو وہ مقام دیا جو اس سے پہلے کبھی حاصل نہیں رہا ۔

مزیدخبریں