ملتان(صباح نیوز) جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی بہا¶الدین زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بہا¶الدین زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروشی کے حوالے سے سپیشل برانچ کی جانب سے اعلیٰ حکام کو پیش کی گئی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق منشیات فروشی میں طلبہ، سکیورٹی گارڈ اور دیگر عملہ شامل ہے۔ ریذیڈنٹ آفیسر را مقرب کے مطابق رپورٹ موصول ہونے پر تمام ڈیٹا انتظامیہ کو فراہم کر دیا گیا تھا جب کہ یونیورسٹی حکام اپنے طور پر بھی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب یونیورسٹی میں منشیات فروشی کے انکشاف کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اگر کوئی بھی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔