اسرائیلی حکام نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مزید 176 رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کی منظوری دیدی

Oct 26, 2017

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی حکام نے مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاری میں توسیع کے عزائم ظاہر کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مزید 176 رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ شہر کے ڈپٹی میئر نے بتایا یہ مکانات فلسطینیوں کی بستی کے قریب نوف زیون میں بنائے جائیں گے۔ اس سے پہلے 91 گھر بنے ہوئے ہیں۔ فلسطینی بستی جبل المکبر کے قریب تعمیری سرگرمیاں ہوں گی۔ ڈپٹی میئر مائر تورجمان نے اے ایف پی کو بتایا منصوبے کی منظوری پلاننگ کمیٹی نے بھی دے دی ہے۔

مزیدخبریں