ورس کارواں سال طاقتور ترین بین البراعظمی بیلسٹک مزائل تجربے کا اعلان

ماسکو(آن لائن) روس بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے اپنے سب سے بڑے جدید ترین وژن ’’ ساتان ٹو ‘‘ کا تجربہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ساتان ٹو بارے روس کا دعویٰ ہے کہ یہ صرف ایک ہی حملے میں امریکی دفاعی شیلڈ کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ساتان ٹو چالیس میگا ٹن کے درجنوں نیوکلیئر وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے دو ہزار گنا زیادہ طاقتور ہے ۔ یہ میزائل تجربہ رواں سال کے آخر میں کیاجائیگا ۔

ای پیپر دی نیشن