آل پنجاب ڈرائیورز ایسوسی ایشن کا اجلاس، عہدیداروں کا چناﺅ

Oct 26, 2017

لاہور( کامرس رپورٹر) آل پنجاب ڈرائیور ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس جناح ہسپتال لاہور میںملک منیر احمد کی زیر سرپرستی ہوا ۔جس میںعہدیداروں کا چناوکیا گیا۔ملک منیر احمد سرپرست اعلیٰ،محمد اقبال سرپرست ، قاسم شامی چیرمین ،محمد آصف بھٹی صدر، سنئیر نائب صدر آصف کھوکھر، نعیم مشتاق نائب صدر پنجاب منتخب ہوئے۔مقررین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت پنجاب کے حکام عرصہ دراز سے ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے حل نہیں کر رہے اور مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ڈیلی ویجیز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے،اوررسک الاونس جاری کیا جائے،یہ اہم مطالبات ہیں۔

مزیدخبریں