کراچی(کامرس رپورٹر)ایف بی آرنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہم میں مزیدتیزی لاتے ہوئے پارکو اور اوورسیز انوسٹرز چیمبرسے رابطہ کیا تاکہ ان اداروں کے ملازمین اور ارکان کی ایک بڑی تعداد کو ٹیکس نظام کے دھارے میں لایا جا سکے ،اس سلسلے میں ایف بی آر کے (FATE) ونگ کی سربراہ نوشین جاوید امجد نے کراچی میں پارکو کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق رضوی اور اوورسیز انوسٹرز چیمبر کے عہدیداران سے الگ الگ ملا قاتیں کیں اورا نہیں ایف بی آر کی ٹیکس گزار رابطہ مہم کے چیدہ چیدہ خدوخال سے آگا ہ کرتے ہوئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان فوائد کی تفصیل بیان کی جو ٹیکس گزاروں کو گوشوارے جمع کرانے کی صورت میں مختلف کاروباری سرگرمیوں، بینک ٹرانزیکشن اور جائیداد و گاڑیوں کی خرید و فروخت اور ٹوکن کے حصول پر حاصل ہوتے ہیں،انہوں نے ملازمین کو ٹیکس نظام کے دھارے میں لانے کیلئے ایف بی آر کی جانب سے تربیتی تعاون اور مدد کی پیشکش کی جو قابل ٹیکس ادائیگی آمدنی ہونے کے باوجود ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا رہے ہیں ۔
ٹیکس گوشوارہ مہم ،ایف بی آر کا پارکو ، اوورسیز چیمبر سے رابطہ
Oct 26, 2017