گوجرانوالہ: سنگاپور میں باڈی بلڈنگ کا مقابلہ جیتنے والے عبدالباسط کا شاندار استقبال

Oct 26, 2017

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مسل مینیا فیڈریشن کے تحت سنگاپور میں ہونیوالے کلاسک مینز فٹنس چیمپین شب میں گوجرانوالہ کے تن ساز حافظ عبدلباسط نے ایشین گولڈمیڈل اپنے نام کر لیا،حافظ عبدلباسط کا گھر واپسی پر اہلخانہ, دوستوں اور اہل علاقہ نے شاندار استقبال کیا،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئیں ،تن ساز حافظ عبدلباسط کے والد نے بیٹے کے گولڈ میڈل جیتنے پر فخر کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں