ملتان (نامہ نگار خصوصی) نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ 15 ارب روپے کی لاگت کے بجائے 389 ارب روپے کی اضافی لاگت کے بعد مکمل ہو گیا ہے۔ 1989ء میں 969 میگاواٹ بجلی کے پیداواری منصوبے کا تخمینہ 15 ارب روپے لگایا گیا تھا۔ 28 سال کی طویل مدت کے بعد یہ منصوبہ 404 ارب کی لاگت سے پایہ تکمیل تک پہنچا ہے جبکہ منصوبے سے فروری 2018ء سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ بجلی صارفین 10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج کی مد میں ادا کر رہے ہیں۔