لاہور(نمائند ہ سپورٹس )پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان حسیم خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اس کا ذمہ دار قرار دیدیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسیم خان نے فیڈریشن پر امتیازی سلوک روا رکھنے اور سلیکشن کمیٹی میں سنڈیکیٹس کی موجودگی کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ ناروا سلوک طویل عرصے سے برداشت کر رہا تھا، لیکن اب وقت آگیا کہ انکشاف کروں کہ کمیٹی میں ایک لابی متحرک ہے۔ حسن سردار کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی پرتعصب ہے اور اچھا کھیل پیش کرنیوالے کھلاڑیوں سے ناانصافی کرتی ہے۔ انہیں کپتان ہونے کے باوجود منتخب نہیں کیا گیا، ۔جب تک سلیکشن کمیٹی میں موجودہ عہدیدار ہیں قومی ٹیم سے نہیں کھیلیں گے۔ سربراہ خراب پرفارمنس کا عذر دیکر مجھے باہر کر دیتے ہیں، تاہم میری پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔ححسن سردار نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’حسیم کو خراب کارکردگی پر ڈراپ کیا گیا۔