بھارتی کیوریٹر پچ فکسنگ میں ملوث نکلے کرکٹ بورڈ تحقیقات کا حکم دیدیا

پونے (سپورٹس ڈیسک) بھارت میں کیوریٹر بکیز کی ایماء پر پچ فکسنگ کرنے لگے، صحافی نے سٹنگ آپریشن کے دوران بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ سے قبل کیوریٹر کو لالچ دے کر پچ خراب کرنے کا بڑا انکشاف کر دیا۔بھارتی صحافی نے سٹنگ آپریشن کے دوران پچ کے نگران کیوریٹر 68 سالہ پندورنگ سلگاآنکر کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے مابین دوسرے ون ڈے میچ کیلئے اپنی مرضی کی پچ تیار کرنے کیلئے رقم کا لالچ دیا تو کیوریٹر نے رپورٹر کے دیئے گئے ٹاسک کے مطابق پچ خراب کی۔اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں بکی کے روپ میں ٹی وی رپورٹر پچ کے نگران کو اپنی مرضی کی پچ بنانے کا کہہ رہا ہے، جس پر کیوریٹر پچ کو پاؤں سے اکھاڑنے اور خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، پچ تنازعہ سامنے آنے کے بعد بی سی سی آئی نے میچ کچھ دیر کے لئے روکا تاہم آئی سی سی کے میچ ریفری نے پچ کی جانچ پڑتال کی اور میچ کھیلنے کی اجازت دیدی۔ مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن نے سلگاآنکر کے گراونڈ میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام عہدوں سے فوری طور پر برطرف اور پچ خراب کرنے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔بھارتی بورڈ کے قانون کے مطابق کوئی بھی غیر متعلقہ شخص پچ تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا چاہے وہ صحافی ہی کیوں نہ ہو۔ بی سی سی آئی کے قائم مقام سیکرٹری امیتابھ چوہدری کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ شخص کی پچ تک رسائی کا جواب اینٹی کرپشن یونٹ کو دینا چاہیے اور اینٹی کرپشن یونٹ سے تعلق رکھنے والے ہر ذمہ دار اس بات کا جواب دینے کا پابند ہے۔ بی سی سی آئی کرکٹ میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے، پچ فکسنگ کا معاملہ حیران کن ہے، اس حوالے سے فوری کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...